اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نواز شریف آمریت کی پیداواراورعمران خان طالبان کا حامی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آمریت کی گود میں جنم لیا اورعمران خان طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۳۶
تاریخ اشاعت: 7:31 - June 22, 2018

نواز شریف آمریت کی پیداواراورعمران خان طالبان کا حامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، محترمہ بےنظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بلاول ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بےنظیر کی شہادت بھی بےنظیر تھی ۔

بلاول بھٹو نے نواز شریف اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرنچائز کا مرکز جاتی امرا میں ہے اور دوسرے  کا بنی گالہ میں، ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے جبکہ دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک نے جمہوریت کو بادشاہت سمجھا دوسرا بادشاہت کو جمہوریت سمجھتا ہے، ایک نے سیاست کو تجارت بنایا دوسرے نے سیاست کو حرکت بنالیا، ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا دوسراطالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں