اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں ایمرجنسی میں ایک سال کا اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی سیکیورٹی کو لاحق خطرات کے سبب نیشنل ایمرجنسی میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۴۵
تاریخ اشاعت: 11:48 - June 23, 2018

امریکہ میں ایمرجنسی میں ایک سال کا اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری آفس سے جاری دستاویز میں اعلان کیا گیا ہے امریکی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ملکی سلامتی کو لاحق خطرات کے سبب نیشنل ایمرجنسی میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ایک سال کی لفظی جنگ، تند و تیز جملوں کے تبادلے اورحملوں کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کی سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے پرٹرمپ اور کم جونگ نے دستخط کیے تھے جس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرے گا۔

اس ملاقات کے بعد یوں دکھائی دیتا ہے کہ دونوں ممالک میں اب بھی اعتماد کا فقدان ہے اور اسی لئے امریکہ نے نیشنل ایمرجنسی میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیاہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں