اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترکی میں پارلیمانی ، صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں

ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں، صدر رجب طیب اردوان کو پانچ امیدواروں کا سامنا ہے، ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ تاریخ سے سولہ ماہ پہلے ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۵۷
تاریخ اشاعت: 19:32 - June 24, 2018

ترکی میں پارلیمانی ، صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں، صدر رجب طیب اردوان کو پانچ امیدواروں کا سامنا ہے، ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ تاریخ سے سولہ ماہ پہلے ہو رہے ہیں۔ صدارتی انتخاب دو مرحلوں میں ہو گا، پہلا مرحلہ آج ہے، اگر کوئی بھی امیدوار اکاون فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو دوسرا مرحلہ آٹھ جولائی کو ہو گا۔

صدر اردوان کے مقابلے میں پانچ امیدوار میدان میں ہیں، دوسری جانب پارلیمانی انتخابات میں 600 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہو گی، جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ترکی میں ہنگامی حالت نافذ ہے، ان انتخابات کے بعد ملک میں صدارتی نظام نافذ کر دیا جائے گا جس سے صدر کے اختیارات میں اضافہ ہو گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں