اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے وزیراعظم کے دورہ فلسطین کا اعلان

ہندوستان کے وزیراعظم پہلی بار فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۸
تاریخ اشاعت: 10:18 - January 29, 2018

ہندوستان کے وزیراعظم کے دورہ فلسطین کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اس ملک کے پہلے ایسے رہنما ہوں گے جو فروری میں فلسطین کا دورہ کریں گے۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی فروری میں چار روزہ دورے پر فلسطین، متحدہ عرب امارات اور عمان جائیں گے۔ اس سے قبل کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم نے فلسطین کا دورہ نہیں کیا جبکہ نریندر مودی پہلے وزیراعظم ہوں گے جو طے شدہ پروگرام کے مطابق فلسطین جائیں گے۔

رواں ماہ جنوری میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہندوستان کا چھے روزہ  دورہ کیا تھا جس پر اس ملک کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے اور اسرائیل کا پرچم نذرآتش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے امریکی اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے بارے میں ہندوستان نے امریکہ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں