اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کابل: ملٹری اکیڈمی پرحملہ، 2 کیڈٹس ہلاک، 10 زخمی

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۹
تاریخ اشاعت: 10:23 - January 29, 2018

کابل: ملٹری اکیڈمی پرحملہ، 2 کیڈٹس ہلاک، 10 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ملٹری اکیڈمی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 کیڈٹس ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا اورایک حملہ آور ابھی تک مقابلہ کر رہا ہے۔

 فوجی ترجمان کا کہنا ہے 5 دہشتگردوں نے آج صبح 5 بجے کے قریب ملٹری اکیڈمی پر حملہ کیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

اسی ملٹری اکیڈمی پر گزشتہ برس اکتوبر میں ایک حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک ہوئے تھے۔ دو ہفتوں میں کابل پر یہ تیسرا دہشتگردانہ حملہ ہے، دو روز پہلے ہوئے حملے میں 103 افراد جاں بحق اور 250 کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے لگژری ہوٹل پر حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں