اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپ وعدہ خلافی کر کے ایٹمی معاہدے کا تحفظ نہیں کر سکتا، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپ وعدہ خلافی کر کے ایٹمی معاہدے کا تحفظ نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۱
تاریخ اشاعت: 10:35 - January 29, 2018

یورپ وعدہ خلافی کر کے ایٹمی معاہدے کا تحفظ نہیں کر سکتا، محمد جواد ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمنی کے سیاستداں، صحافی اور معروف مصنف یورگن تودین ہوفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کا بنیادی موقف یہ ہے کہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں اور اس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل درآمد ہونا چاہئے اور اسلامی جمہوریہ ایران یہی توقع بھی رکھتا ہے کہ یورپ ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند رہے۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح تاکید کی کہ یورپ اس حقیقت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے کہ ایٹمی معاہدے یورپ کی ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے اور اگر اس نے اس نتیجے کو پامال کرنے کی کوشش کی اور یا اس کی خلاف ورزی کی تو اس کا مطلب یہ نکلے گا کہ وہ اس معاہدے کو باقی نہیں رکھ پایا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، علاقے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں دفاع پر بہت کم بجٹ صرف کرتا ہے اور علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ سعودی عرب کے پاس موجود بیلسٹک میزائل کی دور مار صلاحیت ایرانی میزائلوں سے زیادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس چینی ساخت کے بین البراعظمی میزائل موجود ہیں جو ڈھائی ہزار کلو میٹر کی دوری تک مار کر سکتے ہیں جبکہ اس قسم کے اصل میزائل بارہ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں