اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ترک فضائیہ کی بمباری میں 13 شامی شہری جاں بحق

شمالی شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین کے نواحی علاقے پر ترک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں تیرہ عام شہری مارے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۲
تاریخ اشاعت: 22:30 - January 29, 2018

ترک فضائیہ کی بمباری میں 13 شامی شہری جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شام مخالفین سے وابستہ ہیومن رائٹس آبزرویٹری گروپ نے بتایا ہے کہ عفرین کے جنوب مشرقی گاؤں کوبلے پر ترک طیاروں کی بمباری میں تیرہ عام شہر مارے گئے ہیں جس میں پانچ بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے شمالی مشرقی عفرین کے گاؤں دیکمداش اور عرب ویران پر بھی بمباری کی ہے جبکہ تل ملد اور تل جیجان پر ترک فوج نے گولہ باری کی ہے۔

ترکی کی فوج نے بیس جنوری سے شام کے شمالی شہر عفرین میں شاخ زیتون کے نام سے آپریشن شروع کیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ترک فوج کے آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں