اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی پالیسی کی بنیاد دنیا کے ساتھ تعمیری مفاہمت پر استوار ہے، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات اور ایٹمی سمجھوتہ عالمی معاہدوں پر ایران کے کاربند ہونے کے ترجمان ہیں- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کی بنیاد دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعمیری مفاہمت پر استوار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۶۳
تاریخ اشاعت: 23:19 - July 03, 2018

ایران کی پالیسی کی بنیاد دنیا کے ساتھ تعمیری مفاہمت پر استوار ہے، صدر مملکت ڈاکٹر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز ایران - سوئیس اقتصادی ماہرین اور تاجروں کے مشترکہ اجلاس میں جس میں سوئیٹزر لینڈ کے صدر نے بھی شرکت کی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ساتھ دوستانہ، قانونی اور تعمیری مذاکرات کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اس نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے دنیا میں غیر قانونی اقدامات کی ترویج کے لئے بعض ملکوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سوئیٹزر لینڈ، بین الاقوامی قوانین اور دونوں ملکوں کی قوموں کے مفادات کے دائرے میں اپنے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجار و صنعتکار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے ماہرین، دونوں ملکوں کے مفادات کی بنیاد پر خاص طور سے دوائیں اور طبی وسائل تیار کئے جانے اور اسی طرح غذائی اشیا کی پیداوار کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔اس اجلاس میں سوئیٹزرلیند کے صدر نے بھی ایران کے ساتھ تعاون کی توسیع پر زور دتے ہوئے کہا کہ سائنس و تحقیقات، میڈیکل سائنس اور نقل و حمل کے شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دونوں ملکوں کے حکام کے دستخط دونوں ملکوں کے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔سوئیٹزر لینڈ کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایٹمی معاہدے کا حامی ہے اور اسے وہ ایک بڑی سفارتی کامیابی سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام رکن ملکوں کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ انھوں نے کہا کہ سوئیٹزر لینڈ، ایران کے ساتھ مالی معاملات کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی اجلاس کی کمیٹی کی تشکیل پہلا قدم ہے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد سوئیٹزر لینڈ اور آسٹریا کے سربراہوں کی دعوت پر پیر کے روز یورپی ملکوں کے دورے پر گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں