اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کی لوک سبھا میں بجٹ اجلاس

ہندوستان کی لوک سبھا میں پیر کے روز سے بجٹ اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کے دوران شوروغل بھی ہوا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۷
تاریخ اشاعت: 8:01 - January 30, 2018

ہندوستان کی لوک سبھا میں بجٹ اجلاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی لوک سبھا میں اس ملک کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے اکنامک سروے پیش کئے جانے کے ساتھ سخت شوروغل میں بجٹ کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی جبکہ بجٹ بل فروری میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل ہندوستان کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دو ہزار نو تک ہندوستان کے تمام قصبوں اور دیہاتوں کو پّکی سڑکوں سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ انھوں نے مسلمان خواتین کی تین طلاق کے بل کا بھی ذکر کیا۔

ہندوستان کا صدر بننے کے بعد پہلی بار انھوں نے لوک سبھا سے خطاب کیا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ بجٹ بل خوابوں کو پورا کرنے والا ہو گا۔

ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ اور انیس کے مالی سال کے دوران ترقی کی شرح سات سے ساڑھے سات تک ہونے کی امید ہے اور اسی ہدف کو پورا کرنے کے طریقوں کو بجٹ میں مدنظر رکھا گیا ہے۔

ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے ایک سینیئر لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے  نے کہا ہے کہ حکمراں بی جے پی سبز باغ دکھا کر ماحول اپنی جماعت کے حق میں کر کے ملک میں جلد انتخابات کرانے کا داؤ پیچ چل رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں