اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الجیریا کی گرینڈ جامع مسجد کا فرش ایرانی قالینوں سے مزین ہوگا

الجیریا میں قائم دنیا کی تیسری بڑی جامع مسجد کا فرش 12 ہزار میٹر طویل ایرانی قالینوں سے مزین ہوگا
خبر کا کوڈ: ۱۷۷۱
تاریخ اشاعت: 14:31 - July 04, 2018

الجیریا کی گرینڈ جامع مسجد کا فرش ایرانی قالینوں سے مزین ہوگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزائری تاجر 'سلیم بشہ' کے مطابق، انہوں نے گرینڈ جامع مسجد کے لئے 12 ہزار میٹر پر مشتمل ایرانی قالینوں کی خریداری کی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ الجیریا کی گرینڈ مسجد ثقافتی اور فن تعمیراتی کا ایک نمونہ ہے لہذا اس کافرش بہترین فن اور ثقافت سے تیار شدہ قالینوں سے مزین ہونا چاہئے.

سلیم بشہ نے مزید کہا کہ ایرانی قالیوں کو گرینڈ جامع مسجد کے لئے تحفے کے طور پر دیا جائے گا جنہیں ایرانی شہر نائین اور کاشان سے 60 لاکھ یورو کی قیمت پر خریدا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ماہرین کے ہاتھوں بننے ہوئے قالینوں پر دنیا کی توجہ مرکوز اور ایران کے تاریخی اور غیرمعمولی ہنر، ثقافت اور تہذیب روشناس ہوگیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الجیریا کی گرینڈ جامع مسجد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے جس کی تعمیر 2012 کو شروع ہوئی اور اسے 2018 کے آخر تک مکمل کیا جائے گا. 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں