اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کراچی واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کابہت جلد افتتاح کیا جائے گا

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۷۳
تاریخ اشاعت: 8:58 - July 06, 2018

کراچی واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کابہت جلد افتتاح کیا جائے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا رواں ماہ کی22تاریخ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا جائے گا۔

یہ خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سنائی ،انہوں نے دوران سماعت کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیںکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں، چند ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانابڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کمیشن کام کر رہا ہے جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے صنعتی شہرمیں آب رسانی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ایک خاص مافیا ماہانہ کروڑوں روپیہ غریب عوام سے بٹورتی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں