اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

علاقائی امن و استحکام کا قیام ایران کی دیرینہ پالیسی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام اور سلامتی میں مدد دینا اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۸
تاریخ اشاعت: 8:05 - January 30, 2018

علاقائی امن و استحکام کا قیام ایران کی دیرینہ پالیسی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے بارے میں شاہ اردن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ان کا بیان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے علاقے کے ملکوں اور اقوام کی خواہشات کے منافی ہے۔

بہرام قاسمی نے ایرانی ہلال کے قیام اور خطے میں ایران کی مداخلت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے غیر منصفانہ بیانات دہشت گردی کے خلاف جنگ  اور خطے میں قیام امن کے لیے ایران کے تعمیری کردار اور انتھک کوششوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ حساس حالات میں حقائق سے عاری بیانات سے صرف ان قوتوں کو فائدہ پہنچے گا جو مغربی ایشیا کے علاقے میں امن و امان اور ترقی و پیشرفت ہوتے دیکھنا نہیں چاہتیں۔
بہرام قاسمی نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ خطے کو کشیدگی سے پاک کیا جائے اور خلیج فارس میں ریجنل ڈائیلاگ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ تہران غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے تعمیری مذاکرات  اور علاقائی سطح پر اجتماعی تعاون کی پیشکش پر بدستور قائم ہے۔  

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں