اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین، پاک بھارت باہمی تنازعات کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پرامید

بیجنگ نے امید ظاہر کی ہے دہلی اور اسلام آباد کے مابین باہمی تنازعات کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۸۳
تاریخ اشاعت: 22:22 - July 07, 2018

چین، پاک بھارت باہمی تنازعات کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پرامیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے پریس بریفنگ میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت باہمی تنازعات کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کر لیں گے ،دونوں ممالک جنوبی ایشیا میں امن واستحکام برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پاکستان اور بھارت کیلئے فوجی مبصر گروپ کے نئے چیف کی تقرری کی خبروں کا جائزہ لیا ہے، پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ہونے کے ناطے یہ امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ تنازعات پرامن مذاکرات اور گفت وشنید کے ذریعے حل کر لیں گے جس سے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 25فیصد ٹیرف ڈیوٹی عائد کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات عالمی تجارتی تنظیم کے بنیادی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، یہ عالمی تجارت نظام سے متصادم ہیں جس سے عالمی منڈی عدم استحکام کا شکار ہوگی اور عالمی معاشی بحالی کیلئے رکاوٹیں پیدا ہوں گی ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں