اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے تیل کی پیداوار و برآمدات کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں، زنگنہ

ایران کے وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ایران کے تیل کی پیداوار و برآمدات کی مقدار میں اب تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۷۸۷
تاریخ اشاعت: 22:52 - July 07, 2018

ایران کے تیل کی پیداوار و برآمدات کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں، زنگنہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی تیل کی پالیسیوں کا مقابلہ کئے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ ایران نے اس سلسلے میں اپنے منصوبے تیار کئے ہیں جنھیں وہ آگے بڑھا رہا ہے اور اس کا یہ عمل بدستور جاری رہے گا۔

انھوں نے تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے اوپیک کے رکن ملکوں پر دباؤ سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ کے بارے میں بھی کہا کہ اوپیک کا اصول یہ ہے کہ تیل کی منڈی پر سیاسی رنگ نہیں چڑھنا چاہئے اور اس منڈی میں سیاسی عوامل کارفرما نہیں ہونے چاہیئیں اور تیل کی مانگ اور برآمدات میں توازن سے تیل کی قیمت کا فیصلہ ہو سکے مگر عدم استحکام اور بعض سیاسی اقدامات، تیل کی منڈی اور تیل کی قیمت میں اضافے کے سلسلے میں تشویش کا باعث بنے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں