اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ویانا اجلاس عالمی سطح پر امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ عالمی سطح پر امریکہ گوشہ نشین ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۱۳
تاریخ اشاعت: 13:05 - July 11, 2018

ویانا اجلاس عالمی سطح پر امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث: عراقچیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شریک عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے جوہری معاہدے پر قائم رہنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بشمول تیل، بینکاری، ٹرانسپورٹیشن، جہاز رانی اور انشورنس کے شعبوں میں باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا.

 اعلی ایرانی سفارتکار اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن نے کہا ہے کہ ویانا میں حالیہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی نشست میں ایران اور اس کے اقتصادی پارٹنرز کے درمیان ڈالر کے بغیر تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سید عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اختتامی بیان جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایک سنگ میل تھا اور اس نشست سے عالمی سطح پر امریکی تنہائی واضح نظر آگئی.

عراقچی نے کہا کہ اگر مغربی فریقین کی جانب سے ایرانی مفادات کو تحفظ فراہم نہیں ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں