اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی اور مداخلت ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۲۷
تاریخ اشاعت: 23:44 - July 12, 2018

پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس نگراں وزیراعلی اور دیگر کی ہدایت میں لیگی کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے اور یہ گرفتاریاں انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔

شہباز شریف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس پریہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور جب ہماری حکومت آئے گی تو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا استقبال کرنا آئینی اور قانونی حق ہے اور وہ خود کارکنوں کے ہمراہ استقبال کرنے ایئرپورٹ جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن میں مداخلت ہو رہی ہے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہی الیکشن متنازع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  خود نگراں وزیر داخلہ نے بھی کہا ہے کہ ایسے ہاتھ ملوث ہیں جو الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتے اور کوشش کی جارہی ہے کہ الیکشن کو پچیس جولائی سے آگے بڑھا دیا جائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں