اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا دورہ اسلام آباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری ایک اعلی سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں -
خبر کا کوڈ: ۱۸۴۴
تاریخ اشاعت: 22:22 - July 15, 2018

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا دورہ اسلام آبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی دعوت پر اسلام آباد گئے ہیں - ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اپنے تین روزہ دورہ پاکستان میں پاکستان کی اعلی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے -

تہران اور اسلام آباد کے دفاعی تعلقات میں توسیع ، مشترکہ سرحدی سیکورٹی کے شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، علاقا‏ئی اور عالم اسلام کے مسائل وہ موضوعات ہیں جن پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ پاکستانی سول اور عسکری قیادت سے بات چیت کریں گے -

پاکستان کے آرمی چیف کے گذشتہ برس انجام پانے والے دورہ ایران میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی ایران اور پاکستان کی عسکری قیادت کے مذاکرات کا ایک موضوع ہوگا - ایران اور پاکستان کی تقریبا چار ہزار کلومیٹر زمینی اور سمندری مشترکہ سرحدیں ہیں -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں