اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن میں سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکت

یمن میں سعودی فوجی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۴۸
تاریخ اشاعت: 23:08 - July 15, 2018

یمن میں سعودی فوجی کمانڈر کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، خالد بن ولید بریگیڈ کے سعودی فوجی اتحاد کا کمانڈر 7 دیگر فوجی اہلکاروں سمیت یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے فوجی ذرائع نے ہلاکتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

درایں اثنا یمن کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے درمیانہ فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے نیشنل گارڈ کے ٹھکانے کو اپنے ہدف کا نشانہ بنایا۔ یمنی فورسز نے اس سے قبل عسیر محاذ پر سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر میزائل داغا تھا۔

ذرائع کے مطابق یمنی فورسز گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی فوج کا بڑی استقامت اور پائیداری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں