اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
جنگ بندی کے باوجود قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کے مشرق میں واقع فلسطینی مزاحمت کے ٹھکانے پر بمباری کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۵۰
تاریخ اشاعت: 23:15 - July 15, 2018

غزہ پر اسرائیل کی فضائی کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایسے میں جب حماس نے علاقائی اور عالمی ثالثوں کے ذریعے  اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی خبر دی تھی اس کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دوفلسطینی شہید اور 15 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشہ کئی ماہ سے شدید جاری کشدگی ہے اور اس دوران جانی نقصان کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کا جواب دیتے ہوئے غزہ کے قریب عسقلان سمیت صہیونی نشین علاقوں پر 70 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے صہیونی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی شہری خطرے کے پیش نظر پناہ گاہوں کے قریب ہی رہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں