اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی کے خلاف فوجی مشقوں میں پاک و ھند کی شرکت

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اہتمام سے روس میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی فوجی مشقوں میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے دستے بھی شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۵۶
تاریخ اشاعت: 19:45 - July 16, 2018

دہشت گردی کے خلاف فوجی مشقوں میں پاک و ھند کی شرکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم کے اہتمام سے روس می فوجی مشقوں کا مقصد رکن ممالک میں دہشت گردی اور تخریب کاری سے نپٹنے کیلئے باہمی روابط کو مزید وسیع کرنا ہے۔

روس کے شہر چلیا بنسک میں 20 سے 29 اگست تک منعقد ہورہی ان فوجی مشقوں میں ہندوستان کی فضائیہ اور بری افواج کے 200 اہلکار شرکت کر یں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی افواج آزادی کے بعد پہلی بار کسی فوجی مشق میں اکٹھے حصہ لیں گی۔

ان فوجی مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک جیسے روس،چین، قرقزستان، قزاقستان، تاجکستان اور ازبکستان کی افواج بھی شرکت کر رہی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں