اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے، ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے نفرت انگیز رویے کے مقابلے میں سفارتکاری اور قانونی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۷۶
تاریخ اشاعت: 10:28 - July 18, 2018

ایران نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے، ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے جس میں امریکہ کو یکطرفہ پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ظریف نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران سفارتکاری اور قانونی ذمہ داریوں کیلئے امریکہ کی نفرت کے مقابلے میں قانون کی عملداری کیلئے پرعزم ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکہ کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی عادت کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ ناگزیر ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں