اپ ڈیٹ: 10 July 2019 - 08:54
یمن نے سعودی عرب کے علاقے نجران پر ایک اور بلیسٹک میزائلی داغا ہے
خبر کا کوڈ: ۱۸۸۰
تاریخ اشاعت: 19:54 - July 18, 2018

سعودی فوجی مرکز پر یمن کا میزائلی حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کے حوالے سے ملنے والی   رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو  یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل  نجران میں سعودی فوجی مرکز پر جاکے گرا ہے ۔

سعودی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ  اس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمن کے بلیسٹک میزائل کو تباہ کردیا ہے ۔ 

قابل ذکر ہے کہ یمن کی  میزائلی توانائی میں ، سعودی امریکی اتحاد کے سخت محاصرےکے باوجود ، روز افزوں اضافہ ہواہے  جس نے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو بدحواس کردیا ہے۔  یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے قبائلی سرداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے، الحدیدہ اور دیگر یمنی علاقوں میں عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات اوران کی مشکلات و مسائل کا ذمہ دار سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو قرار دیا ہے ۔

یمن کے صوبہ الحدیدہ کے قبائلی سرداروں نے اپنےمشترکہ بیان میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی بھی  مذمت کی ہے اور صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی برحق مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔    

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں