اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور ازبکستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کا افغانستان پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہوں نے ایک ملاقات کے دوران خطی صورتحال بالخصوص افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا.
خبر کا کوڈ: ۱۸۹۲
تاریخ اشاعت: 9:09 - July 20, 2018

ایران اور ازبکستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کا افغانستان پر تبادلہ خیالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اجلاس کے دوران ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمخانی نے تہران میں اپنے ازبک ہم منصب شفقت مرزیوف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں کا افغانستان سمیت دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ازبکستان کے ساتھ سیاسی، سیکورٹی، فوجی، اقتصادی اور تکنیکی میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.

اس موقع پر شفقت مرزیوف نے کہا کہ ہمیں باہمی تعاون سے افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں