اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ مکاتب کے طلباء و طالبات کے درمیان تقسیم اسناد وانعامات کی تقریب

اس پروگروام میں صدرانجمن شرعی شیعیان اور سرپرست مکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے درجہ پنجم کے سالانہ امتحان میں امتیازی پوزیش حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا اور کامیاب طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۹۵
تاریخ اشاعت: 9:32 - July 20, 2018

انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ مکاتب کے طلباء و طالبات کے درمیان تقسیم اسناد وانعامات کی تقریبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاندان موسوی الصفوی کے عظیم عالمِ دین اور ممتاز شخصیت حجۃ الاسلام والمسلمین سرکار آغا سید محمد الموسوی الصفوی کی برسی کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان نے وادی کے مختلف مقامات پر مجالس عزاء اور دیگر ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حوزہ علمیہ باب العلم میر گنڈ بڈگام کے امام خمینی ہال میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ مکاتب کے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام کے علاوہ حوزہ علمیہ باب العلم بڈگام کے طلاب اور اساتذہ عظام نے بھی شرکت کی۔

 اس پروگروام میں صدرانجمن شرعی شیعیان اور سرپرست مکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے درجہ پنجم کے سالانہ امتحان میں امتیازی پوزیش حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا اور کامیاب طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کئے ، اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کشمیر کے بزرگ علماء بالخصوص سرکار آغا سیدمہدیالموسوی الصفوی کی دینی وسماجی خدمات کو تاریخ کشمیر کے سنہرے باب سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مرحوم حوزہ علمیہ نجف اشرف سے درجہ اجتہاد پر فائزہونے کے بعد کشمیر واپس تشریف لائے جہاں آپ نے کشمیر ی عوام کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے ہرقسم کی صعوبتوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا اور وادی کے کونے کونے میں اسلام کے پیغام کو عام کیا۔

آغا صاحب نے سرکار آغا سید مہدی ؒ کے بڑے بیٹے مرحوم آغا سید محمد الموسوی الصفوی کی برسی کی مناسبت سے مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے آ پ کی مشہورِ زمانہ کتاب "معراج الصلاح ومنہاج الفلاح " کا خصوصی ذکر کیا اور اس بات کی تاکید کہ مرحوم کی اس کتاب نے وادی کشمیر میں صاحبانِ ایمان کی ہدایت اور احکام شرعیہ سے واقف کرانے میں فقید المثال کردار ادا کیا ، مرحوم کی اس کتاب کی یادیں آج بھی ہمارے بزرگوں کے اذہان عالیہ میں محفوظ ہیں ، آغا صاحب نے اپنی تقریر میں بزرگوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارے بزرگوں نے جس علم کو بلند کیا تھا اس کو سربلند رکھنے کے لئے ہم بھی کسی کوشش سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

صدرانجمن نے اپنی تقریر کے آخر میں درجہ پنجم میں کامیاب ہونے والے نیز اس امتحان میں امتیازی پوزیش حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اس علمی سفر کو جاری رکھنے کی نصیحت کی ، موصوف نے مکاتب کی اہمیت اور دینی معاشرہ کی تشکیل میں ان کے بے مثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان مکاتب کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی،صدرانجمن نے مکاتب کے انسپکٹران اور اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کے بغیر یہ اہم سنگِ میل عبور نہیں کیا جاسکتا تھا ، اس پروگرام میں صدرانجمن کے علاوہ جامعہ باب العلم کے اساتذہ مولانا جناب سید یوسف الموسوی اور آغا سید حسین موسوی نے اپنے زرین خیالات سے سامعین کو محظوظ کیا ، نظامت کے فرائض مولوی غلام حسین شگنو نے انجام دیئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں