اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کا انکشاف

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داعش دہشت گرد گروہ سے متعلق ہتھیاروں کے سب سے بڑے خفیہ ذخیرے کے مقام کا پتہ لگا کر ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۰
تاریخ اشاعت: 9:30 - January 31, 2018

کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کا انکشافمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بڑی اور اہم کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت کابل کے علاقے کوٹھ سنگی میں ہتھیاروں کے ایک بڑے خفیہ ذخیرے کا پتہ لگایا اور ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنا دیا۔

کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے ان ہتھیاروں کا ایسی حالت میں انکشاف ہوا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اس حملے میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں داعش دہشت گروہ کے پانچ عناصر بھی شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں