اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے مستعدی سے کام کررہاہے، بابر

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے کہاہے کہ کمیشن بدھ کو ہونیوالے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انداز میں انعقاد کیلئے مستعدی سے کام کررہاہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۲۹
تاریخ اشاعت: 23:47 - July 22, 2018

الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے مستعدی سے کام کررہاہے، بابرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ بیلٹ پیپروں کی چھپائی اور ترسیل کاکام مکمل ہوچکا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نتائج کا انتظامی نظام آر ایم ایس بدھ سے فعال ہوجائیگا اور نتائج سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتائے جائیں گے۔

بابریعقوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن مکمل اختیارات کے ساتھ کام کررہاہے اور تمام متعلقہ ادارے اس کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آٹھ لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جو عام انتخابات کے دوران جامع سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

بابریعقوب نے کہاکہ سیکیورٹی عملہ پولنگ سٹیشنوں پرپریذائیڈنگ افسروں کے ماتحت ڈیوٹی انجام دے گا۔ایک سوال پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کو جن کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں، پیر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں