اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی ہوائی کمپنیوں کے طیاروں کے چین میں داخلے پر پابندی

چینی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی ہوائی کمپنیوں کے طیاروں کے چین میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۷۴
تاریخ اشاعت: 20:24 - July 25, 2018

امریکی ہوائی کمپنیوں کے طیاروں کے چین میں داخلے پر پابندیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے کہا ہے کہ تین امریکی ہوا‏ئی کمپنیوں کے طیاروں کے، چین میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے-

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی ہوائی کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ تائیوان کے نام سے متعلق چین کے مدنظر اصلاحات کا اپنی ویب سائٹوں میں خیال رکھیں اور متحدہ چین کے قانون کی پابندی کریں-

تائیوان کے نام کی اصلاح پر مبنی امریکی ہوائی کمپنیوں کو چین کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے اور اپنی ویب سائٹوں پر تائیوان کا نام چین تایپے رکھنے کی ہدایت کو نہ ماننے اور چین کی اس درخواست کو امریکی ہوائی کمپنیوں کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد چین نے آج سے امریکا کی تین ہوائی کمپنیوں کے طیاروں کے چین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے-

چین نے بارہا کہا ہے کہ وہ تائیوان کی خود مختاری کو برداشت نہیں کرے گا اور اگر کسی دن اس جزیرے نے اپنی آزادی و خود مختاری کا اعلان کیا تو اس پر فوجی حملہ کر دیا جائے گا- چین تائیوان کو اپنا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں