اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے ساتھ سمجھوتے کے لئے آمادہ ہیں، ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایران کے خلاف دو روز کی رجز خوانی کے بعد کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ حقیقی سمجھوتہ طے کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۷۹
تاریخ اشاعت: 22:50 - July 25, 2018

ایران کے ساتھ سمجھوتے کے لئے آمادہ ہیں، ٹرمپ کا بیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز خبردار کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کو دھمکانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایران کا جواب انھیں ندامت پر مجبور کر دے گا۔

اس بیان پر دفاعی ردعمل میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے انتباہ کو نقل کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ کبھی دوبارہ امریکہ کو دھمکی نہ دیجئے گاارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز کنزاس میں ریٹائرڈ امریکی فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ حقیقی سمجھوتے کے لئے آمادہ ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے کو المیہ قراردیتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم نے امریکا اور ایران کے ساتھ اس وحشتناک سمجھوتے سے الگ کرلیا ہے -

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں