اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حریف جماعتوں نے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان کے عام انتخابات میں عمران خان کی تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر دیگر جماعتوں کے مقابلے میں برتری حاصل کرلی ہے تاہم حریف جماعتوں نے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا ہے
خبر کا کوڈ: ۲۰۰۱
تاریخ اشاعت: 18:13 - July 27, 2018

حریف جماعتوں نے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیش آف پاکستان نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے پچانوے فیصد غیر حتمی نتائج جاری کردئے ہیں جن کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک سو دس نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے -

الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں ایک سودس نشستیں حاصل کی ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی کی حریف اور سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ نون مرکز میں دوسرے نمبر پر رہی اور قومی اسمبلی میں ترسٹھ نشستیں حاصل کی ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی نے بیالیس نشستیں حاصل کرسکی  -

دوسری جانب حریف جماعتوں نے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا ہے - پاکستان مسلم لیگ نون نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کے باوجود وہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گی اور حزب اختلاف کے بینچوں پر بیٹھ کر مضبوط اپوزیشن کا  کردار ادا کرے گی - مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پارٹی کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی اور اس بات پر زور دیاگیاکہ پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی -

واضح رہے کہ پنجاب میں نون لیگ کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئی ہیں - مسلم لیگ نون نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دیگر سبھی بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر دھاندلی کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی -

دوسری جانب متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم صرف ایک حلقے کو کھولنے کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ الیکشن کالعدم قراردینے کا مطالبہ کرتے ہیں

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں