اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہ

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہ
خبر کا کوڈ: ۲۰۲۶
تاریخ اشاعت: 13:19 - July 29, 2018

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں دہشت گردانہ حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں گورنریٹ کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ ہفتے کو مسلح دہشت گردوں نے ماماہا  نامی تعلیمی مرکز پر حملہ کردیا جس کے  بعد سیکورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کی -

فائرنگ اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ہے اس دوران تعلیمی مرکز کے تین ملازمین جاں بحق ہوگئے اور سرانجام دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد حملے کو ناکام بنادیا گیا -

اس حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں - فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے - طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا ہے کہ طالبان کا اس حملے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے - یاد رہے کہ صوبہ ننگرہار میں دہشت گرد گروہ داعش نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور وہ اب تک جلال آباد میں کئی دہشت گردانہ حملے کرچکا ہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں