اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آسام میں این آر سی کے مسئلے پر ہنگامہ، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

آسام میں قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے حتمی مسودے سے 40 لاکھ لوگوں کے نام حذف کئے کے معاملے پر ترنمول کانگریس نے زبردست ہنگامہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۹۳
تاریخ اشاعت: 22:54 - August 02, 2018

آسام میں این آر سی کے مسئلے پر ہنگامہ، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتویمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آسام میں قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کے حتمی مسودے سے 40 لاکھ لوگوں کے نام حذف کئے کے معاملے پر ترنمول کانگریس نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ہی نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امت شاہ کو بھی راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا اور اتنا ہنگامہ کیا کہ ایوان کی کارروائی آج جمعرات تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس اور ترنمول کانگریس پر آسام میں بنگلہ دیشی دراندازوں کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کے اراکین نے سازش کے تحت راجیہ سبھا کی کارروائی نہیں چلنے دی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آسام میں این آر سی کے معاملہ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ ایک سازش کے تحت کی گیا جو جمہوری عمل کے خلاف ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں