اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی آرمی چیف کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۲
تاریخ اشاعت: 10:29 - February 03, 2018

پاکستانی آرمی چیف کی سعودی ولیعہد سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد، وزیر دفاع اور وزارتی کونسل کے نائب صدر شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے یہ ملاقاتیں ریاض میں ہوئیں۔

ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے پاکستان کے آرمی چیف کی ملاقات میں سعودی اتحاد،یمن پر سعودی جارحیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں ہیں اور انھیں سعودی اتحاد کی فوج کا کمانڈر بنایا گیا ہے جس کی پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مذمت کی اور پاکستان کی فوج سے کہا ہے کہ وہ یمن پر سعودی جارحیت سے دور رہے اور یمن کے بے گناہ افراد کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین نہ کرے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں