اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپ میں داعش کی دہشت گردی کا خطرہ

جرمنی نے یورپ میں داعش کے داخلے کی بابت تشویش ظاہر کی ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۲۱
تاریخ اشاعت: 19:26 - August 04, 2018

یورپ میں داعش کی دہشت گردی کا خطرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے محکمہ انٹرنل سیکورٹی کے سربراہ ہانس جارج مابین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش نے یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد داعش کے عناصر یورپ کا رخ کررہے ہیں ۔

ہانس جارج مابین نے کہا کہ داعش نے اب یورپ کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مرکز بنانے کا پروگرام تیار کیا ہے ۔

جرمنی کے محکمہ انٹرنل سیکورٹی کے سربراہ نے کہا کہ داعش نے چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہوکے یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ جرمنی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے کیونکہ القاعدہ اور داعش جرمنی کو بدستور دشمن ملک سمجھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ملکوں نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی مدد اور حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا لیکن اب داعش کے یورپی عناصر کی واپسی نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں