اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ معاہدہ

ایران کے ٹرانسپورٹ اور شہری ترقیات کے امور کے وزیر نے تہران اور کابل کے درمیان ریلوے اور روڈویز ٹرانزٹ کے معاہدے کی خبردی ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۲۳
تاریخ اشاعت: 19:40 - August 04, 2018

ایران اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ معاہدہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ٹرانسپورٹ اور اربن ڈیولپمنٹ کے وزیر عباس اخوندی نے سنیچر کو تہران میں افغانستان کے ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے وزیر محمد حمید طہماسبی کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس میں  دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں کی تفصیلات بیان کیں ۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ تعاون میں توسیع کے لئے کافی   بات چیت کی گئی جس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ حال حاضر میں ایران اور افغانستان کے درمیان جو اخراجات لئے جارہے ہیں ان میں سے بعض  سرکاری ہیں اور بعض غیر سرکاری ہیں ۔ عباس آخوندی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حالیہ اجلاس میں سبھی غیر سرکاری اخراجات کا پتہ لگاکے انہیں ختم کرنے پر اتفاق  کیا گیا ہے ۔ 

 ایران کے ٹرانسپورٹ اور اربن ڈیولپمنٹ کے وزیر نے ایران، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تعاون میں فروغ کے لئے ہونے والے سہ فریقی چابہار ٹرانزٹ معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چابہار معاہدے پر بہت اچھی طرح عمل کیا گیا اوراس سے  تینوں ملکوں کے درمیان ایک نئی راہداری  وجود میں آئی ہے ۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں افغانستان کے ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے وزیر محمدحمید طہماسبی نے کہا کہ ایران اور افغانستان نے  دونوں ملکوں کے درمیان درآمدات و برآمدات میں آسانیاں پیداکرنے پراتفاق کیا ہے ۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں