اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات 45 ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں رونما ہونے والے فائرنگ کے متعدد واقعات میں پینتالیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۳
تاریخ اشاعت: 10:50 - February 03, 2018

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات 45 ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے اکیاون واقعات میں سولہ افراد ہلاک اور انتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بیشتر واقعات میری لینڈ، میسوری اور میشیگن میں رونما ہوئے۔

اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو چونسٹھ واقعات رونما ہوئے جن میں اڑتالیس ہلاک اور اٹھاّسی دیگر زخمی ہوئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں