اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

چین نے ایران کے ساتھ تجارتی روابط میں توسیع پر زور دیا ہے
خبر کا کوڈ: ۲۱۵۷
تاریخ اشاعت: 11:23 - August 09, 2018

ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کی مخالفت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ تہران کے ساتھ تجارت میں فروغ کا ارادہ رکھتا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت اقوام متحدہ کی کسی قرار داد کے منافی نہیں ہے اور چین امریکا کی خودسرانہ پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں دیتا۔چین کی حکمراں جماعت کے ترجمان روزنامہ گلوبل ٹائمز نے بھی لکھا ہے کہ چینی کمپنیاں امریکا کی ایران مخالف پابندیوں کی پیروی نہیں کریں گی ۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چار مہینے میں ایران اور چین کے درمیان تجارت کا حجم تیرہ اعشاریہ دو ارب ڈالر رہا ہے جو دو ہزار سترہ کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ تین فیصد اضافے کی نشاندھی کرتا ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں