اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دشمن کی چھیڑی ہوئی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایران کی کامیابی پر زور

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے امریکا کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایرانی قوم کی کامیابی پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۶۶
تاریخ اشاعت: 19:04 - August 10, 2018

دشمن کی چھیڑی ہوئی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ایران کی کامیابی پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج تہران میں مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ انھوں نے اپنے خطبوں میں کہا کہ دشمن کو ایرانی قوم کے خلاف اپنی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں شکست کا سامنا ہوگا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے مذاکرات کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی پیش کش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن دباؤ ڈال کے مذاکرات کے ذریعے ، اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران اس کے دباؤ میں آنے والا نہیں ہے۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ امریکی طاقت کے ذریعے، صیہونی، سازشوں کے ذریعے اور آل سعود پیسوں کے ذریعے اسلامی دنیا میں کشیدگی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان حالات میں ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے اپنے اتحاد و یک جہتی کی حفاظت ضروری ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے اسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، پرائیویٹ سیکٹر اور عوام سے بھی کہا کہ اتحادویک جہتی کے تحفظ کے ساتھ اپنے فرائض پر عمل کریں۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں