اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امام محمد تقی علیہ السلام کی شب شہادت

فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پوراعالم اسلام سوگوار ہے
خبر کا کوڈ: ۲۱۸۵
تاریخ اشاعت: 23:57 - August 11, 2018

امام محمد تقی علیہ السلام کی شب شہادتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی  شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں مجالس غم برپا ہیں- 

حضرت جواد الائمہ کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سراپا سوگوار و عزادار ہے  جبکہ عراق اور خاص طور پر عراق کے مقدس شہر کاظمین میں جہاں امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ اقدس واقع  ہے عراق کے سبھی شہروں اور اسی طرح ایران اور دنیا کے مختلف  ممالک سے  لاکھوں زائرین  کاظمین میں عزاداری کر رہے ہیں اور ان کی غم انگیز شہادت پر آنسو  بہارہے  جبکہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام  کےحرم مطہر اور قم المقدسہ میں آپ کی عمہ گرامی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں بھی مجالس عزا جاری ہیں جہاں دسیوں ہزار سوگوار و زائرین نوحہ و ماتم میں مصروف ہیں  اور اس المناک شہادت پر ان عظیم ہستیوں کو پرسہ پیش کر رہے ہیں-

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو  سن دو سوبیس  ہجری قمری میں ذی القعدہ کی آخری تاریخ کو ظالم حاکم معتصم نے زہر دے کر شہید کردیا تھا اور امامت کی سنگین ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کندھوں پر آن پڑی۔امام محمد تقی علیہ السلام کا اسم گرامی محمد، ابوجعفر کنیت، اور تقی  وجوّاد  دونوں مشہور لقب ہیں- 

آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السّلام تھے اور والدہ معظمہ کا نام   سبیکہ خاتون تھا   .حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کو کمسنی ہی میں مصائب اور آلام کا سامنا کرنا پڑا اور باپ کی محبت ، شفقت سے محروم ہوگئے تھے -

آپ کی عمرمبارک صرف پانچ برس تھی جب حضرت امام رضا علیہ السّلام مدینہ سے خراسان کی طرف سفرکرنے پرمجبور ہوئے تو پھرزندگی میں ملاقات کا موقع نہ ملا امام محمد تقی علیہ السّلام سے جدا ہونے کے تیسرے سال امام رضا علیہ السّلام کی شہادت ہوگئی

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں