اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بحیرہ خزر کے ساحلی ملکوں کا سربراہی اجلاس اور صدر رو حانی کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جو بحیرہ خزر کے ساحلی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان کے شہر آکتاؤ پہنچ گئے ہیں تہران سے روانگی سے قبل مہرآباد ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بحیرہ خزر کے ساحلی ملکوں کی توانائیوں اور تعاون کا ذکرکیا اور کہا کہ یہ اجلاس کسپیئین سی کے بارے میں بہت ہی اہم اجلاس ہے
خبر کا کوڈ: ۲۱۹۰
تاریخ اشاعت: 22:51 - August 12, 2018

بحیرہ خزر کے ساحلی ملکوں کا سربراہی اجلاس اور صدر رو حانی کی شرکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کے اپنے ایک روزہ دورے میں مشترکہ بیان پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ خزر یا کیسپین سی کے  ساحلی ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ اس سمندر کے قانونی امور کے تعین اور اسٹریٹیجک تعاون سے متعلق بھی کئی دستاویزات پر دستخط کریں گے -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کے صدر اور اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کی توسیع کا جائزہ لیا جائے گا - انہوں نے تہران سے قزاقستان روانگی سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران بحیرہ خزر کی قانونی حدود اور حقوق کے بارے میں بات چیت ہوگی -

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہاکہ کسپیئن سی میں تیل و گیس کے ذخائر ہیں جو ساحلی ملکوں کی ترقی و پیشرفت میں اضافہ کرسکتے ہیں -

ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی پیداوار اور  تیل اور گیس کے ذخائر سے استفادے میں باہمی تعاون وہ جملہ معاملات ہیں جن پر ان ملکوں نے ہمیشہ تبادلہ خیال کیا ہے -

صدر حسن روحانی نے ٹرانزیٹ کے مسئلے کو بحیرہ خزر اور اس کے ساحلی اور علاقائی ملکوں کے لئے ایک انتہائی اہم معاملہ قراردیا اور کہا کہ بحیرہ خزر کےمشرقی علاقے یعنی ترکمنستان اور قزاقستان ایران سے متصل ہوتے ہیں اور پھر یہاں سے خلیج فارس اور بحیرہ عمان تک ان ملکوں کی رسائی ہوتی ہے اور بحیرہ خزر کے مغربی علاقے کو متصل کرنے کے لئے بھی ابتدائی اقدام انجام دئے جاچکے ہیں اور اس کے لئے آستارا سے آستاراتک کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران اور ایشیا کے بہت سے ممالک بحیرہ خزر  کے مغرب اور مشرق کے دو بڑے کوریڈور سے وسطی ایشا قفقاز اور روس تک متصل ہوسکتے ہیں اور بحیرہ خزر کے پانچ ساحلی ملکوں کے لئے ٹرانزیٹ کا مسئلہ  بہت ہی اہم ہے -

قزاقستان کے شہر آکتاؤ میں اتوار کو ہونے والے اجلاس میں بحیرہ خزر کے تعلق سے ہمسایہ ملکوں کے حقوق اور قانونی اختیارات کی دستاویزات پر دستخط ہوں گے - بحیرہ خزر کے پانچ ساحلی ملکوں یعنی ایران، روس ، ترکمنستان ، جمہوریہ آذربائیجان ، اور قزاقستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس سنیچر کو ہوا تھا جس میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے شرکت کی - اس سلسلے کے پہلے چار سربراہی اجلاس ترکمنستان ، ایران ، جمہوریہ آذربائیجان اور روس میں ہوچکے ہیں -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں