اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب میں بھرتیوں پرپابندی لاکھوں غیرملکی ملازمت سے فارغ

سعودی عرب میں سال رواں کی پہلی ششماہی میں ملازمت سے فارغ ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۰۶
تاریخ اشاعت: 12:44 - August 13, 2018

سعودی عرب میں بھرتیوں پرپابندی لاکھوں غیرملکی ملازمت سے فارغمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں کی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

سعودی اخبار کے مطابق 2018ء کے دوران اب تک 5 لاکھ 12 ہزار غیر ملکی ملازمت سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں ملازمت سے فارغ ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار ہے جبکہ اس سے قبل پہلی سہ ماہی میں فارغ ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار تھی۔اس طرح 2018ء میں ملازمت سے فارغ ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار ہوگئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑیوں، سائیکلوں، ملبوسات، گھریلو اور دفتری اشیاء کی دکانوں پر یکم محرم سے غیر ملکی کام نہیں کر سکیں گے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں