اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دھوکے باز امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، رہبرانقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکا کے بے ادبانہ رویّے ، شرمناک اقدامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ نہ تو جنگ ہوگی اور نہ ہی ہم امریکا سے مذاکرات کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۰۹
تاریخ اشاعت: 0:24 - August 14, 2018

دھوکے باز امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، رہبرانقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے پیر کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

امریکا کے ساتھ مذاکرات کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بھی منع کیا تھا اور میں بھی امریکا سے مذاکرات کو منع کرتا ہوں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران امریکا کی دھمکیوں، غیر سفارتی زبان اور بے ادبانہ رویّے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا نے گذشتہ چھے مہینے کے دوران اپنے بیانات میں بہت زیادہ بے شرمی اور بے ادبی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ پہلے بھی امریکا کے لب ولہجے میں سفارتی آداب کا کم ہی لحاظ رکھا جاتا تھا لیکن پچھلے چند مہینے سے وہ سبھی ملکوں کے سلسلے میں بے ادبی اور بے شرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی ایک مثال گذشتہ ہفتے یمن کے اسکولی بچوں کی بس اور اسپتال پر سعودی عرب کے حملے کے تعلق سے اس کے موقف کی ہے ۔

آپ نے فرمایا کہ یمن کے اسکولی بچوں کی بس اور اسپتال پر وحشیانہ حملے کئے گئے جس میں بے گناہ بچے مارے گئے لیکن امریکا نے ان واقعات کی مذمت کرنے کے بجائے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔

آپ نے استفسار کیا کہ کیا یہ بے شرمی نہیں ہے ؟
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خود امریکی صدر نے بھی جو دو تین ہزار تارکین وطن بچوں کو ان کی ماؤں سے الگ کرکے قفس نما حراستی کیمپ میں رکھا تھا، کیا تاریخ میں اس کی اس سے پہلی کہیں مثال ملتی ہے؟

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکی حکام ہم لوگوں کے بارے میں بھی بے شرمانہ باتیں کر رہے ہیں پابندیوں کے ساتھ ساتھ وہ جنگ کی بھی باتیں کر رہے ہیں اور مذاکرات کی بھی پیشکش کر رہے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کوئی نئی بات نہیں ہے انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی وہ مذاکرات کی باتیں کرتا آیا ہے لیکن ہم امریکا جیسی دھوکے بازحکومت سے جو کبھی بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتی مذاکرات نہیں کریں گے۔ آپ نے امریکا کی دھوکہ بازی اور وعدہ خلافیوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی تازہ مثال یہ ایٹمی معاہدہ ہے جس کی امریکا نے پابندی نہیں کی نہ جنگ ہوگی اور نہ ہی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کرے گا، امریکا جانتا ہے کہ جنگ سو فی صد اس کے نقصان میں ہوگی۔


رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں اپنے ملک کے عوام سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ امریکا جنگ کی دھمکی دے کربزدلوں کو ڈرانا چاہتاہے لیکن یہ جنگ نہیں ہوگی اور ہم امریکا سے مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بھی منع کیا تھا اور میں بھی امریکا سے مذاکرات کو منع کرتا ہوں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنگ بھی نہیں ہوگی کیونکہ ہم ہمیشہ کی طرح کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کریں گے۔ امریکی بھی حملہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جنگ سو فیصد ان کے نقصان میں ہوگی اس لئے کہ اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام نے ثابت کردکھایا ہے کہ ہر جارح کو اس سے کہیں زیادہ سخت جواب دیتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں