اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ملائیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت

ملائیشیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب جنگ کی حالت میں ہے اور ہم کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۱۹
تاریخ اشاعت: 0:12 - August 16, 2018

ملائیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب جنگ کی حالت میں ہے اور ہم کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

مہاتیر محمد نے سعودی عرب کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے، سعودی عرب کے قطر کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور ہم کسی غیر ملکی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔

مہاتیر محمد نے ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی طرف سے سعودی عرب کے لئے کھولے جانے والے ایک اہم مرکز کو بھی بند کردیا ہے جس کا ایک سال قبل افتتاح ہوا تھا۔

 ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سعودی عرب کے بڑے حامی اور ہمدرد تھے جنھیں 700 ملین ڈالر کرپشن کے کیس کا سامنا ہے اور اس پر ملک سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں