اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حزب اللہ کے خیبر ایک میزائل کی رونمائی

حزب اللہ لبنان نے دوہزار چھے کی جنگ میں استعمال کئےگئے میزائلوں کے ایک قسم کی پہلی بار رونمائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۲۸
تاریخ اشاعت: 23:26 - August 20, 2018

حزب اللہ کے خیبر ایک میزائل کی رونمائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی عاملہ کمیٹی کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے جنوبی لبنان میں اقلیم التفاح کی پہاڑیوں پر واقع ملیتا میوزیم میں خیبر ایک میزائل کی تقریب رونمائی میں کہا کہ حزب اللہ کے اسلحے لبنانی عوام کے تحفظ اور دشمنوں کے مقابلے میں دفاع کے لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک استقامت انہی ہتھیاروں کے ذریعے ایسے دشمنوں کے خطرات اور دھمکیوں کا مقابلہ کررہی ہے جس کے پاس انتہائی خطرناک ہتھیار ہیں اور جو علاقے میں بچوں اور گاؤں والوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ حزب اللہ کی عاملہ کمیٹی کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ خیبر ایک میزائل سات میٹر لمبا اور ستر کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار چھے میں جب دشمن نے لبنان پر جارحیت کی تھی تو اسی میزائل سے عفولہ اور خدرا علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

حزب اللہ نے پچھلے دنوں تینتیس روزہ جنگ میں اپنی فتح کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر ملیتا میں ہی کئی ڈرون طیاروں کی رونمائی کی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں