اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی کارروائی

عراقی فوج کے ایک سینیئرکمانڈر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار فورس کا وسیع آپریشن شروع ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۴
تاریخ اشاعت: 23:56 - February 03, 2018

سعودی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر محمود الفلاحی نے کہا ہے کہ فوج، فیڈرل پولیس اور عوامی رضاکار فورس نے مقامی قبائل اور سرحدی فورس کے ساتھ مل کر ہفتے کی صبح سے سعودی عرب کی سرحد کے قریب صحرائی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں-

مذکورہ عراقی کمانڈر کا کہنا ہے کہ الانبار آپریشن کا مقصد صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں واقع صحرا میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے-

عراق کی الجزیرہ آپریشنل کمان کے سربراہ قاسم المحمدی نے بھی اس سے پہلے کہا تھا کہ عوامی رضاکار فورس اور سیکورٹی فورس کے دستوں نے گشت کے دوران صوبہ الانبار کے سرحدی شہر القائم میں داعش کے پانچ خود کش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی ایک گاڑی کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں