اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برطانیہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت

برطانیہ نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۵۶
تاریخ اشاعت: 14:56 - August 23, 2018

برطانیہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،  برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے دورہ امریکہ کے موقع پرکہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ایران جوہری معاہدے پر اختلاف ہے۔

جیرمی ہنٹ  نے امریکہ کے امن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق برطانوی مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ نقطہ نظر میں اختلاف ہے کیوں کہ ہماری نظر میں جوہری معاہدے میں شامل رہنے سے ایران کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی نہیں ملے گی جبکہ واشنگٹن کا نقطہ نظر الگ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے برطانوی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں