اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی کوریا کی جانب سے اشیا کی شمالی کوریا سپلائی

جنوبی کوریا کے محکمہ کسٹم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیؤل نے شمالی کوریا کو ایسی اشیا اور مصنوعات بھاری مقدر میں برآمد کی ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق شمالی کوریا کے لئے جن کی سپلائی پر پابندی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۸۸
تاریخ اشاعت: 17:20 - August 25, 2018

جنوبی کوریا کی جانب سے اشیا کی شمالی کوریا سپلائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے کسٹم  کے محکمے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جون اور جولائی کے دوران جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو آٹھ کروڑ نوّے لاکھ سے زائد ڈالر کی تقریبا ایک سو تیرہ ٹن اشیا برآمد کی گئی ہیں جن میں اسٹیل، تانبہ جیسے معدنیات اور گیزر وغیرہ شامل ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد تیئیس ستّانوے کے مطابق شمالی کوریا کو اس قسم کی اشیا فراہم کئے جانے پر پابندی ہے۔

البتہ اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو جس قسم کی اشیا منتقل کی گئی ہیں ان سے اس ملک کی اقتصادی ترقی میں کوئی مدد فراہم نہیں ہو گی جس کی بنا پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد کی کوئی خلاف ورزی کی گئی ہے۔امریکہ، شمالی کوریا کو ایسی حالت میں جزیرہ نمائے کوریا سمیت پوری دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ظاہر کرتا ہے جب وہ  خود عالمی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں