اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بعض روسی عہدیداروں پر عائد امریکی پابندیاں اچانک ختم

امریکہ نے روس کی بعض سیاسی شخصیات پر عائد پابندیاں اچانک ختم کر دیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۹
تاریخ اشاعت: 9:38 - February 04, 2018

بعض روسی عہدیداروں پر عائد امریکی پابندیاں اچانک ختممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیروئٹ نے روسی عہدیداروں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے خاتمے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس فیصلے کی وجہ امریکا کے قومی اور سیکورٹی مفادات ہیں-

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا کے قومی اور سلامتی کے امور سے متعلق مفادات کے لئے جو بھی اقدام ضروری ہوا اس کو انجام دیا جائے گا اور اسی قاعدے کے تحت اب وہ  روسی عہدیدار بھی کہ جن پر پابندیاں عائد تھیں، امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں-

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان روسی عہدیداروں کے دورہ واشنگٹن کی وجوہات نہیں بتائیں۔

امریکا کی طرف سے روس کی متعدد سیاسی شخصیات پر پابندیاں عائد کئے جانے کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ ہفتے روس کی فارن، ایس، پی، وائی سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکین، روس کی فیڈرل سیکورٹی سروس کے سربراہ الیگزنڈر بورتھینکوف اور روسی فوج  کے انٹیلیجنس ڈائریکٹر آف جنرل اسٹاف ایگور کوروبوف نے واشنگٹن کا دورہ اور اپنے امریکی ہم منصوبوں سے ملاقات کی تھی- یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا میں خوب چھائی رہی-

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں