اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا کے جنگ پسند سینیٹر میک کین انتقال کرگئے

امریکی سینیٹر اور سینیٹ میں آرمز کمیٹی کے چئیرمین جان میک کین کا انتقال ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۲۹۹
تاریخ اشاعت: 22:47 - August 26, 2018

امریکا کے جنگ پسند سینیٹر میک کین انتقال کرگئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، خبروں میں کہا گیا ہے کہ جان میک کین کو دماغ کا کینسر تھا اور وہ گذشتہ دو برس سے اس مرض میں مبتلا تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر اکیاسی سال تھی۔

جان میک کین امریکا کے جنگ پسند ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے اور شام میں دہشت گرد گروہوں کو سرگرم کرنے میں ان کا اہم رول تھا۔ انہوں نے شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کی اور شام کے شہروں حلب، ادلب اور رقہ کا دورہ کرکے انہوں نے دہشت گردوں کے سرغنوں منجملہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی سے بھی ملاقات کی تھی۔

جان میکن کین ان امریکی سینیٹروں میں تھے جو ایران دشمنی میں پیش پیش تھے۔جان میک کین نے دوہزار سترہ میں البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں انقلاب دشمن منافقین کے خونخوار دہشت گرد گروہ ایم کے او کی سرغنہ مریم رجوی سے بھی ملاقات کی۔تیرانا میں منافقین کے دہشت گرد گروہ کے اجلاس میں میک کین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف ترکی الفیصل نے بھی شرکت کی تھی اور دہشت گردوں کی سرغنہ مریم رجوی کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لئےشاہ سلمان کا دعوت نامہ بھی پیش کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں