اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سوات واقعے میں ہلاکتوں میں اضافہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرسوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں افسر سمیت 11 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۲
تاریخ اشاعت: 10:01 - February 04, 2018

سوات واقعے میں ہلاکتوں میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات میں آرمی یونٹ پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن پاکستان کے بہادر جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور ایسے حملے دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے عزائم کو روک نہیں سکتے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں کل آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں