اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ

پاکستان کے ایوان بالا سینٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۷۴
تاریخ اشاعت: 17:32 - September 04, 2018

پاکستانی وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پراس ملک کے وزیراعظم عمران خان کو ان سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کےخلاف ہے لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے۔

پاکستان کے سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباؤ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لیے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا، پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ سے دس پندرہ منٹ کی ملاقات کرسکتے ہیں لیکن باقاعدہ ملاقات نہیں کرنی چاہئے اورامریکہ کو اس کی اوقات یاد دلانی چاہئیے۔کہا جا رہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ 5 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں